سوال (3849)
معدے میں کیمرے کے ذریعے سے جو ٹیسٹ کروایا جاتا ہے؟ کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
اس میں دو چیزیں دیکھ لیں، اگر کیمرے میں دوائی لگی ہوئی ہے، وہ معدے تک پہنچتی ہے تو پھر روزہ ٹوٹ جائے گا، اور اگر اس کی وجہ سے الٹی آ جائے تو پھر بھی روزہ ٹوٹ جائے گا، اگر ایسا کچھ نہیں ہے تو پھر ان شاء اللہ روزہ سلامت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ