سوال (4086)
اگر کوئی بندہ مسجد کے امام اور مقتدی حضرات سے اختلاف کی وجہ سے گھر میں فرض نماز ادا کرتا ہے تو ایسی نماز کے بارے کیا شرعی حکم ہے؟
جواب
اختلاف کی نوعیت کیا ہے، یہ واضح ہونا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: امام نماز بہت تیز پڑھاتے ہیں، مقتدی سورت الفاتحہ بھی آسانی سے نہیں پڑھ سکتے ہیں اور کچھ پکے نمازی اپنی ڈیوٹی یا اور مجبوری کی وجہ سے کسی کسی نماز میں مسجد جاتے ہیں اور وہ ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں؟
جواب: اور بھی نمازی ہونگے، دو چار تو کبھی کبھار آتے ہیں، لیکن باقیوں کو کیا اعتراض ہے یا نہیں ہے، ان کو کیا شکوہ ہے، اگر نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے، اس طرح فرداً فرداً اعتراض کرکے مسجد چھوڑنا صحیح نہیں ہے، باقی امام صاحب اور مسجد انتظامیہ سے بات کریں، تاکہ مسئلے کا حل نکلے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: بہت سے نمازی اس وجہ سے ہی مسجد نہیں جاتے، کیونکہ نہ امام صاحب بات سنتے ہیں، نہ انتظامیہ؟
جواب: واقعتاً اگر ایسا ہی ہے، مسجد انتظامیہ اور امام نہیں سنتے تو پھر معقول وجہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ