سوال 7782
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جو بندہ تیزی سے نماز پڑھتا ہے نماز گندے کپڑے میں لپیٹ کر اسکے منہ پر ماری جاتی ہے اور نماز اس کے لیے بد دعا کرتی ہے۔
کیا یہ صحیح حدیث میں ثابت ہے؟
جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا والاخرہ
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ لہٰذا عبادت کو حتی الامکان اچھے اور بہترین طریقے سے ادا کریں اور اللہ تعالیٰ سے اچھا گمان رکھیں۔
بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




