سوال (173)

جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کا حکم کیا ہے اس موضوع پر فتویٰ یا کوئی تحریر یا کوئی مواد کسی کے علم میں ہو تو سینڈ کریں ؟

جواب:

فتاویٰ جات میں آپ “حالات جدیدہ کے شرعی احکام” مولانا مفتی عثمانی رحمہ اللہ جو “معارف القرآن” کے مصنف اور مؤلف ہیں ، ان کی کتاب ہے ، اس کتاب کو دیکھیں ضرور رہنمائی ملے گی ۔

فضیلۃ العالم عمر اثری حفظہ اللہ

نوازل کے باب میں محمد بن حسین جیزانی کی کتاب “فقہ النوازل” دیکھ لیں ، اگر خاص طبی نوازل دیکھنے ہوں تو شیخ محمد بن محمد المختار شنقیطی کی “احکام الجراحة الطبية” دیکھی جا سکتی ہے ۔

فضیلۃ العالم داؤد اسماعیل حفظہ اللہ

اس پر ایک قدیم رسالہ مولانا محب اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ کا بھی ہے:’ انسانی اعضاء کی پیوندکاری اورانتقال خون کی شرعی حیثیت‘ جو کہ انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ شیخ نے اس میں عدم جواز کا موقف اختیار کیا ہے، اور مجوزین کے دلائل کا جواب دیا ہے

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ