سوال (3865)

ایک بندہ کپڑے کا کاروبار کرتا ہے، کیا وہ کپڑے زکوٰۃ کی مد میں دے سکتا ہے، جیسے کچھ لوگ راشن وغیرہ زکوٰۃ کی مد میں دیتے ہیں۔

جواب

جی ہاں! زکاۃ کی مد میں اشیاء اور جنس نکالی جا سکتی ہے، جی ہاں، کپڑوں سے بھی زکاۃ ہو جائے گی، بشرطیکہ وہ قابل استعمال ہوں، ایسے گئے گزرے نہ ہوں کہ استعمال کے قابل ہی نا ہوں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ