سوال (4225)
ایک خاتون نے اپنا ذاتی مکان اپنی بہن کو رہنے کے لیے دیا ہوا جسکا ماہانہ کرایہ تقریبا دس یا بارہ ہزار بنتا ہے، سوال ان کا یہ ہے کہ میری زکاۃ بھی اتنی بنتی ہے تو کیا جو ماہانہ کرایہ جو میں نہیں لیتی وہ زکاۃ بن سکتی یے یا وہ عام صدقہ شمار ہوگا اور زکاۃ الگ ادا کرنا ہوگی۔
جواب
زکاۃ الگ سے ادا کرنا ہوگی، بہن سے مکان کا کرایہ نہ لینا صلہ رحمی و احسان سے تعلق رکھتا ہے۔ اگر بہن مستحق ہے تو اس کو الگ سے زکاۃ دی جاسکتی ہے، نہ کہ کرایہ کے نام پر منہا کر کے دیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ