سوال (4240)

خاوند کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے والی عورت اور خاوند کو ڈانٹنے والی عورت کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے ایسی عورت جنت میں جائے گی؟

جواب

ایسی عورت کی تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے، آخرت کی فکر جگانے کی ضرورت ہے، اس کے باوجود بھی بد اخلاق ہے، زبان کی تیز ہے، تو پھر احادیث میں مسئلہ موجود ہے کہ اس عورت کو طلاق دے دینی چاہیے، لیکن پہلے کوشش کرے، مسئلے کو سلجھانے کی کوشش کریں، جیسا کہ قرآن میں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ