سوال (964)

غیر مسلم اگر افطار کی دعوت دے تو کیا اس میں شرکت یا قبول کرسکتے ہیں ؟

جواب

جی ہاں غیر مسلم کی دعوت قبول کی جا سکتی ہے ، شرط یہ ہے کہ ان کا کوئی خاص دن یا تہوار نہ ہو ، ویسے اور دعوتیں قبول کی جا سکتی ہیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ھدایا وغیرہ قبول کی ہیں ، ایسے افطار بھی قبول کیا جا سکتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

غیر مسلم کی دعوت افطار قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، جائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ