سوال (2544)

ایک خاتون اپنے خاندان کے ہمراہ امریکہ میں مقیم ہیں، وہ اکیلی پاکستان آئی تھی، اسی دوران ان کے خاوند جو کہ امریکہ میں تھے، انتقال کر گئے ہیں، اب یہ خاتون عدت وہی جاکر گزارنا چاہتی ہیں، جہاں ان کے بچے اور گھر ہے، کیا وہ سفر کر سکتی ہے یا یہیں عدت گزارنا ہوگی؟

جواب

یہ کسی محرم کے ساتھ واپس جائے گی، عدت اپنے شوہر کے گھر گزارے گی ، یہی بات راجح اور درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ