سوال 7284
السلام علیکم و رحمۃ اللہ مشائخ
روضہ رسول پہ سلام کا صحیح طریقہ کونسے الفاظ درود سلام کیلئے کہے جائیں اور کیا الصلاۃ والسلام علیک یا رسول اللہ روضہ پہ حاضری کے دوران کہا جا سکتا ہے بحوالہ تحریر بھیج دیں؟
بارک اللہ فیکم
جواب
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته جیسے ہم عام روٹین میں درود پڑھتے ہیں ویسے پڑھ لیں، درود ابراہیمی پڑھ لیں، التحیات میں جیسے پڑھتے ہیں
“السلام علیك ایها النبي”
سلام کیلئے یہ پڑھ لیں، باقی قبروں پر جانے کی جو عمومی دعا ہے، وہ بھی پڑھی جاسکتی ہے۔
“السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَيَرْحَمُ اللَّهُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا وَالْمُسْتَأْخِرِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَلَاحِقُونَ”
[صحیح مسلم حدیث نمبر : 2256]
جہاں تک الصلاۃ والسلام علیك یا رسول الله کہنے کا تعلق ہے تو رسول اللہ ﷺ سے یہ ثابت نہیں، رسول اللہ ﷺ نے قبروں پر خصوصی نام نہیں لیے، “السلام علیك اھل الدیار” کے عمومی الفاظ کہے ہیں
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ



