سوال (877)

کیا کفار ممالک میں بنا اجازت مساجد کے باہر سڑکوں چوراہوں میں جمعہ عید تراویح کی نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب

انسان جس ملک میں رہتا ہے وہاں کے قانون اور قوانین جو ہوتے ہیں ، اس کے مطابق ہی زندگی گزارتا ہے الا یہ کہ وہ کفر بواح کا درس دیتے ہوں تو پھر اطاعت نہیں ہوگی ، تو پھر اس کے ضمن میں جو آفات وبليات سے جو واسطہ پڑے گا وہ اظہر من الشمس ہیں ، لہذا جہاں رہتے ہیں ، وہاں کے قوانین کے مطابق دیکھا جائے گا ، آیا وہ اس چیز کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں دیتے ہیں ، نماز ادا ہوگئی ، نماز ادا کرنی ہی ہے ، لیکن اہل علم حکومت وقت سے تصادم کی اجازت ہر گز نہیں دیتے ہیں ، چاہے وہ کوئی بھی ہو ، الا یہ کہ وہ آپ کو کفر بواح کی طرف دعوت دیتا ہو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ