سوال (1474)

قربانی کے حوالے سے رہنمائی لینی ہے ، کچھ لوگ جو باہر ممالک میں رہتے ہیں ، وہاں قربانی مہنگی پڑ جاتی ہے ، تو وہ اپنی قربانی پاکستان میں کرواتے ہیں تو پاکستان میں جب قربانی کا وقت ہوتا ہے ، عید کے بعد تو اس ٹائم ان کی چاند رات ہوتی ہے جیسے امریکہ کینڈا وغیرہ میں اور ان کی جب عید کا ٹائم شروع ہوتا ہے ، تو ہمارا وہ عید کے پہلے دن کا عصر کا ٹائم ہوتا ہے ، تو کیا اس طرح سے ان کی قربانی کی ادائیگی ہو جاتی ہے ؟ اور اگر کوئی اپنی قربانی سعودیہ میں کرواتا ہے تو وہاں تو جس دن ہمارا عرفہ کا دن ہوتا ہے تو ان کا عید کا پہلا دن ہوتا ہے یوں قربانی ایک دن پہلے ہو جاتی ہے تو کیا اس طرح قربانی کی ادائیگی ہو جاے گی ؟

جواب

قربانی جس ملک یا علاقے میں کی جائے گی ، وہاں کے وقت کا اعتبار کیا جائے گا ، جب عید الاضحی کی نماز علاقائی سطح پر ادا کی جائے تو قربانی کا وقت شروع ہوجاتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ