سوال 7756

السلام علیکم! کیا عمرہ میں بھی طوافِ وداع کرنا ہوگا یا یہ صرف حج کا ارکان ہے؟ جزاکم اللہ خیرا

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ! طوافِ وداع حج کے ساتھ خاص ہے، یہ حج کا فریضہ ہے، عمرے کا نہیں۔
بعض لوگ اپنی طرف سے واپسی کے وقت طواف کر لیتے ہیں، لیکن عمرے میں طوافِ وداع نہ رکن ہے اور نہ ہی فریضہ۔
واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ