سوال (4045)
امام صاحب نے نماز پڑھائی ہے تو امام صاحب کی ایک رکعت رہ گئی ہے، پیچھے جن لوگوں کی نماز رہ گئی تھی، جو لیٹ سے آئے تھے، وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے ہیں، امام صاحب کو بتایا گیا ہے کہ آپ کی ایک رکعت رہ گئی ہے۔ تو کیا اب وہ لوگ اپنی نماز پڑھیں گے یا دوبارہ امام صاحب کے ساتھ شامل ہونگے؟
جواب
امام کا سہو بعض اوقات مقتدیوں کی نماز کو صحیح کر جاتا ہے، پیچھے والوں کی نماز درست ہے، اگر یہ لیٹ آیا تھا، اس کی رکعتیں پوری ہیں تو یہ اپنی بقیہ نماز پوری کریں گا، قصداً و ارادتاً امام کے ساتھ شامل نہیں ہوگا، باقی امام صاحب دوسروں کو درست کروائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ