سوال (4224)
جب ہم چار رکعت فرض کی دوسری رکعت میں بیٹھتے ہیں تو کیا اس دوران بھی انگلی کو حرکت دینی چاہیے۔
جواب
جب چار رکعت میں دوسری میں بیٹھیں گے تو تشھد ہوگا، تشھد میں انگلی کا اشارہ منقول ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: اور دو سجدوں کے درمیان انگلی کو حرکت دینا کیسا ہے؟ جیسا کہ غالباً شیخ محب اللہ شاہ راشدی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں۔
جواب: دو سجدوں کے درمیان انگلی ہلانے کا معاملہ یہ ایک استنباط ہے، صحیح مسلم میں اس طرف اشارہ ہے، بس یہاں سے لوگوں نے اخذ کیا ہے، شیخ البانی ؒ تو اس عمل کے حوالے سے بدعت کی طرف گئے ہیں، اور بعض نے اس کو سنت کہا ہے، دونوں کو بیلنس کرنے کی ضرورت ہے، باقی ہم اس کو صحیح نہیں سمجھتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ