ابوبكر رضي اللہ عنہ کی فضیلت
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’آج تم میں سے روزے دار کون ہے؟‘‘ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’آج تم میں سے جنازے کے ساتھ کون گیا؟‘‘ ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں، آپ نے پوچھا: ’’آج تم میں سے کسی نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟‘‘ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا: میں نے، آپﷺ نے پوچھا:” تو آج تم میں سے کسی بیمار کی تیمار داری کس نے کی؟‘‘ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کسی انسان میں یہ نیکیاں جمع نہیں ہوتیں مگر وہ یقیناً جنت میں داخل ہوجاتا ہے‘‘۔
[صحیح مسلم: 1028]