الرَّحِيمُ
نہایت رحم والا

«الرَّحِيمِ» سے مراد آخرت میں رحم کرنے والا ہے۔

’’رحیم وہ ہے جس کی رحمت خاص اپنے مومن بندوں کے لیے ہے جس نے ان کو ایمان کا راستہ دکھایا اور آخرت میں ان کو دائمی ثواب اور اجر عطا فرمائے گا جو ختم نہ ہونے والا ہے‘‘ ۔

{وَإِلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ } [البقرة:163]

’’تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے ، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ بہت رحم کرنے والا اور بڑا مہربان ہے‘‘ ۔