اللہ بڑا بخشنے والا ہے
ہمیں کوئی گناہ سے روکے تو ہم کہہ دیتے ہیں کہ “اللہ بڑا غفور رحيم ہے” جبکہ اللہ كی رحمت اور بخشش کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے ڈرا نہ جائے، بلکہ جو مومن اللہ تعالی کی رحمت کا علم ہونے کے باوجود اس سے ڈرتا ہے دراصل وہی اس کی رحمت کا صحیح امیدوار ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
{إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ ٱتَّبَعَ ٱلذِّكۡرَ وَخَشِیَ ٱلرَّحۡمَـٰنَ بِٱلۡغَیۡبِۖ فَبَشِّرۡهُ بِمَغۡفِرَةࣲ وَأَجۡرࣲ كَرِیمٍ} [سُورَةُ يسٓ: ١١]
“آپ تو صرف اسی کو ڈراتے ہیں جو نصیحت کی پیروی کرے اور رحمان سے بن دیکھے ڈرے۔ سو اسے بڑی بخشش اور باعزت اجر کی خوش خبری دے دیں”۔
[ماخوذ بتصرف از التحرير والتنوير لابن عاشور: 354/22]