اے اللہ! ہمیں سنت کا عامل بنا!

عبد اللہ بن شوذب بیان کرتے ہیں:
امام ایوب سختیانی رحمہ اللہ اپنی مسجد والوں کو وتر کی امامت کرواتے، اس میں قرآنی دعائیں پڑھتے، پچھلے خاموشی سے سنتے اور آمین کہتے، آخر میں نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتے اور یہ دعا کرتے :
اللَّهُمَّ اسْتَعْمِلْنا بِسُنَّتِهِ، وأوْزِعْنا بِهَدْيِهِ، واجْعَلْنا لِلْمُتَّقِينَ إمامًا.
’’اے اللہ! ہمیں نبی کریم ﷺ کی سنت اور آپ کی لائی ہوئی ہدایت پر عمل کی توفیق دے اور ہمیں متقین کا امام بنا۔‘‘
[فضائل رمضان لابن أبي الدنیا : 51 وسندہ حسن، المعرفة والتاريخ للفسوي : 2/ 235]