بارش میں نہانا سنت ہے

“رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَطَرٌ قَالَ فَحَسَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَهُ حَتَّى أَصَابَهُ مِنْ الْمَطَرِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَ صَنَعْتَ هَذَا قَالَ لِأَنَّهُ حَدِيثُ عَهْدٍ بِرَبِّهِ تَعَالَى”

“حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ ہم پر بارش برسنے لگی تو رسول اللہ ﷺ اپنا(سر اور کندھے کا) کپڑا ہٹا دیا حتیٰ کہ بارش آپ کے جسم پر پڑنے لگی۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ نے ایسا کیوں کیا؟ آپ نے فرمایا: “کیونکہ یہ ابھی ابھی اپنے رب کی طرف سے آرہی ہے”۔

(صحیح مسلم : 898)