قربانی کے جانور تقسیم کرنا

سیدنا عقبہ بن عامرؓ بیان کرتے ہیں:

“قَسَمَ النَّبِيُّ ﷺ بَيْنَ أَصْحَابِهِ ضَحَايَا”

’’نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کرام کے درمیان قربانی کے جانور تقسیم کیے۔‘‘

[صحیح البخاری: 5547]

گویا صاحبِ استطاعت لوگوں کو دیگر لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، تاکہ وہ بھی اس سنت کی ادائیگی کر سکیں۔