بھوک اور جھوٹ کو اکٹھا نہ کرو
حضرت أسماء بنت یزید انصاریہ ؓ فرماتی ہیں:
“أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَعَامٍ، فَعَرَضَ عَلَيْنَا، فَقُلْنَا لَا نَشْتَهِيهِ، فَقَالَ: «لَا تَجْمَعْنَ جُوعًا، وَكَذِبًا»
’’نبیﷺ کی خدمت میں کھاناپیش کیا گیا، آپ نے ہمیں کھانے کی دعوت دی، ہم نے عرض کیا: ہمیں بھوک نہیں ہے، تو آپﷺ نے فرمایا: “بھوک اور جھوٹ کو اکٹھا نہ کیا کرو‘‘۔
[سنن ابن ماجہ: 3298]