تین بد نصیب لوگ
نبیﷺ نے فرمایا:
“ثلاثة لا يكلمهم الله يوم القيامة، ولا يزكيهم ولا ينظر إليهم، ولهم عذاب أليم: شيخ زان، وملك كذاب، وعائل مستكبر”.
تین قسم کے لوگ ہیں، جِن سے اللہ قیامت کے دن بات نہیں کرے گا؛ اور نہ اُن کو پاک فرمائے گا؛ اور نہ اُن کی طرف دیکھے گا؛ اور اُن کیلئے دردناک عذاب ہے:
بوڑھا زانی، جھوٹا حکمران اور تکبّر کرنے والا عیال دار محتاج!”
(صحيح مسلم: 107)