جھوٹ کی قباحت اور سچ کی خوبصورتی اور فضیلت:

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

“سچ نیکی اور اچھائی کے راستے پر لے جاتا ہے، اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے، ایک آدمی سچ بولتا رہتا ہے حتی کہ وہ اللہ کے ہاں صدیق لکھ دیا جاتا ہے؛ اور جھوٹ فسق و فجوز کی طرف لے جاتا ہے، اور فسق و فجوز (جہنم کی) آگ کی طرف لے جاتا ہے، اور ایک آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسے کذاب لکھ دیا جاتا ہے۔”

(صحیح مسلم: 6637)