رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”میرے بعد ایسے امام ( حکمران اور رہنما ) ہوں گے جو زندگی گزارنے کے میرے طریقے پر نہیں چلیں گے اور میری سنت کو نہیں اپنائیں گے اور جلد ہی ان میں سے ایسے لوگ کھڑے ہوں گے جن کی وضع قطع انسانی ہو گی ، دل شیطانوں کے دل ہوں گے“۔ ( حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ) کہا : میں نے عرض کی : اللہ کے رسول ! اگر میں وہ زمانہ پاؤں ( تو کیا کروں ) ؟ آپ ﷺنے فرمایا :”امیر کا حکم سننا اور اسکی اطاعت کرنا ، چاہے تمہاری پیٹھ پر کوڑے مارے جائیں اور تمہارا مال چھین لیا جائے، پھر بھی سننا اور اطاعت کرنا “۔

‎[صحیح مسلم:4785]