حسین رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے شہادت سے سرفراز کیا، جبکہ قاتلوں اور ان کے حامیوں کو اس جرم کی پاداش میں ذلیل و سوار کیا، اس میں شاید اللہ کی حکمت یہ تھی کہ حسنین کریمین، اسلام کی عظمت و سطوت کے دور میں پیدا ہوئے، لہذا ابتدائے اسلام میں ان کا خاندان جس طرح اللہ کی راہ میں ہجرت و جہاد، مشقتوں، تکلیفوں جیسی فضیلتوں سے ہمکنار ہوا، بعد میں انہیں بھی شہادت کے ذریعے اسی کارواں کاحصہ بنایا گیا۔

(استفادہ: مجموع الفتاوی لابن تیمیپہ: 4/263)