حقیقی باپ یا قوم کے علاوہ کی طرف نسبت کرنا
“لَيْسَ مِنْ رَجُلٍ ادَّعَى لِغَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُهُ إِلَّا كَفَرَ وَمَنْ ادَّعَى قَوْمًا لَيْسَ لَهُ فِيهِمْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ”.
’’جس شخص نے جان بوجھ کر اپنے آپ کو حقیقی باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب کیا تو اس نے اللہ کے ساتھ کفر کیا۔ اور جس شخص نے ایسی قوم میں سے ہونے کا دعویٰ کیا جس میں اس کا کوئی نسبی رشتہ نہ ہو تو وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنالے‘‘۔
[صحيح البخاری: 3508]