حلال کمائی سے ایک کھجور صدقہ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

“مَنْ تَصَدَّقَ بِعَدْلِ تَمْرَةٍ مِنْ كَسْبٍ طَيِّبٍ وَلَا يَصْعَدُ إِلَى اللَّهِ إِلَّا الطَّيِّبُ فَإِنَّ اللَّهَ يَتَقَبَّلُهَا بِيَمِينِهِ ثُمَّ يُرَبِّيهَا لِصَاحِبِهِ كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فُلُوَّهُ حَتَّى تَكُونَ مِثْلَ الْجَبَلِ”.

”جِس نے حلال کمائی سے ایک کھجور کے برابر بھی خیرات کی، اور اللہ تک حلال کمائی ہی کی خیرات پہنچتی ہے؛ تو اللہ اُسے اپنے دائیں ہاتھ سے قبول کر لیتا ہے، اور خیرات کرنے والے کیلئے اُسے اِس طرح بڑھاتا رہتا ہے، جیسے کوئی تم میں سے اپنے بچھیرے کی پرورش کرتا ہے؛ یہاں تک کہ وہ پہاڑ برابر ہو جاتی ہے“۔

[صحيح بخاری : 7430]