قرائے کرام کی خدمت

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

“وإعطاء فقراء القُرَّاء ما يستعينون به على القرآن؛ عملٌ صالحٌ في كل وقتٍ، ومن أعانهم على ذلك كان شريكهم في الأجر”.

’’ضرورت مند قرائے کرام کے ساتھ تعاون کرنا تاکہ وہ ان کے لیے قرآنِ کریم کی خدمت میں ممد و معاون ہو، یہ سدا بہار نیک عمل ہے، ایسے معاونین و خدمتگار بھی قاری صاحبان کے ساتھ اجر میں برابر کے شریک ہیں‘‘۔

[ مجموع الفتاویٰ 25/298]