رمضان میں اللہ کی راہ میں خوب خرچ کریں!

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

’’نبی کریم ﷺ لوگوں میں سب سے زیادہ سخاوت کرنے والے ہوتے تھے۔ اور سب سے زیادہ آپ کی سخاوت ماہ رمضان میں ہوتی تھی جبکہ حضرت جبرئیل ؑ سے آپ کی ملاقات ہوتی تھی۔ حضرت جبرئیل ؑ رمضان المبارک کے ختم ہونے تک ہر رات آپ سے ملاقات کرتے، نبی کریم ﷺ ان سے قرآن مجید کا دور فرماتے، جس وقت آپ ﷺ سے حضرت جبرئیل ؑ کی ملاقات ہوتی تو آپ کھلی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہوتے تھے‘‘۔

[صحیح البخاری: 1902]