روحانی امراض کا علاج
إمام ابن قیم رحمـه الله فرماتے ہیں:
“ذِكرُ الله والإقبالُ عليه والإنابةُ إليه والفزعُ إلى الصلاة، كم قد شُفِيَ به مِن عليلٍ وكم قد عُوفِيَ به مِن مريض”.
’’ذکر الہی، اللہ کی طرف متوجہ ہونا، رجوع الی اللہ اور نماز کی طرف آنا یہ ایسی چیزیں ہیں کہ کتنے ہی بیمار اور مریض لوگ ان کے ذریعے تندرستی اور عافیت پا گئے‘‘۔
[مفتاح دارالسعادة: (1/ 250]