صلہ رحمی

رسول اللہﷺ نے فرمایا:

تَعَلَّمُوا مِنْ أَنْسَابِكُمْ مَا تَصِلُونَ بِهِ أَرْحَامَكُمْ فَإِنَّ صِلَةَ الرَّحِمِ مَحَبَّةٌ فِي الْأَهْلِ مَثْرَاةٌ فِي الْمَالِ مَنْسَأَةٌ فِي الْأَثَرِ

’’اپنے نسب کے  متعلق اتنا ضرور سیکھو جس کے مطابق تم اپنی رشتہ داری ملا سکو۔ بے  شک صلہ رحمی سے خاندان میں محبت  پیدا ہوتی ہے، مال بڑھتا ہے، اور عمر دراز ہوتی ہے”۔

(سنن لترمذی: 1979)