مقاتل بن حیان رحمہ اللہ کہتے ہیں:

”میں نے عمر بن عبدالعزيز رحمہ اللہ کے پیچھے نماز ادا کی۔ جب آپ نے یہ آیت تلاوت کی:

“﴿وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ﴾

فَجَعَلَ يُكَرِّرُهَا، لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُجَاوِزَهَا”.

’’اور انہیں روک لو، کہ اِن سے پوچھ گچھ ہو گی‘‘۔

[الصافات: ٢٤]

تو آپ اسی آیت کو دہراتے رہے اور آگے نہ پڑھ سکے۔“

[الرقة والبكاء لابن أبي الدنيا: ٤٢٦]