اِستغفار کی اہمیت

عمر بن عبد العزیز رحمه اللہ فرماتے ہیں:

“رأيت ‌أبي ‌فى ‌النوم ‌كأنه ‌في بستان، فقلت له: أي عملك وجدت أفضل؟ قال : ‎الاستغفار”.

’’میں نے خواب میں اپنے والد کو دیکھا؛ گویا وہ ایک باغ میں ہیں؛
میں نے عرض کیا: آپ نے اپنا کونسا عمل سب سے افضل پایا؟
تو انہوں نے فرمایا: اِستغفار!‘‘۔

[شرح البخاری لابن بطال: 78/10]