فطرانہ کس چیز سے ادا کرنا چاہیے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ الفطر اس وقت رائج بنیادی غذائی اجناس یعنی جو، منقی، پنیر ، اور کھجور وغیرہ سے ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ [بخاري:1510]
لہذا جو اجناس بطور بنیادی غذا استعمال ہوتی ہیں، جیسا کہ ہمارے ہاں، گندم اور چاول وغیرہ، ان میں سے صدقہ الفطر دینا چاہیے۔ بوقتِ ضرورت اجناس کی قیمت بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ (لجنۃ العلماء للإفتاء، فتوی نمبر:290)
گندم کے لحاظ سے اس سال فطرانہ کی رقم (300 سے 400 کے درمیان ہے۔