فطرانہ کی مقدار کیا ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ الفطر کی مقدار ایک ’صاع‘ مقرر فرمائی ہے۔ [بخاري:1510]
صاع ایک عربی پیمانہ ہے، جو اجناس ماپنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ لہذا جو بھی جنس ہو، اسے صاع سے ماپ کر ادا کیا جائے۔ رہی بات وزن کی، تو وہ ہر جنس اور اس کے معیار، بلکہ وزن کرنے والے کے حساب سے مختلف ہوجاتا ہے، البتہ مختلف اہل علم کی طرف سے گندم یا آٹے کے لیے جو وزن بیان گیا ہے، وہ تقریبا 21 سو گرام سے لیکر اڑھائی کلو تک ہے۔ (لجنۃ العلماء للإفتاء، فتوی نمبر:290)