فطرانہ کس کو دیا جائے؟
’اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے زكاة الفطر کو مشروع قرار دیا ہے، تاکہ روزہ دار کی کمی کوتاہی کا ازالہ ہوجائے، اور مساکین کے لیے کھانے پینے کا بندوبست ہوجائے’۔ [ ابوداود:1609، صحيح الجامع:3570]
اس حدیث میں صراحت کے ساتھ فطرانہ کا مصرف بھی بیان کردیا گیا ہے، اور وہ ہیں فقراء و مساکین، لہذا صدقۃ الفطر انہیں ہی دینا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مصارفِ زکاۃ میں اسے استعمال کرنا جائز نہیں۔