موت کو اس زاویے سے بھی یاد رکھیں

امام ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

“انسان کو چاہیے کہ موت کو صرف اس زاویے سے نہ یاد کرے، کہ دوست یار اور پیارے بچھڑ جاتے ہیں، یہ کوتاہ نظری ہے؛ موت کو اس زاویے سے یاد رکھے، کہ نیک عمل اور آخرت کا زاد راہ منقطع ہو جاتا ہے؛ یہ زاویہ اسے آخرت کی تیاری پر ابھارے گا!”

(الشرح الممتع: 231/5)