نیند سے بیدار ہونے کے بعد ہاتھ پانی والے برتن میں ڈالنے سے پہلے دھونا سنت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
«إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ، فَلَا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلَاثًا، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ». [صحيح مسلم:278]
’’جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے، یہاں تک کہ اس کو تین مرتبہ دھو لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ کہاں کہاں رہا ہے‘‘۔