امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:

(بعض ناہجاز) لوگ (بطور محاورہ) کہتے ہیں کہ جس کی ڈاڑھی لمبی ہو، اس میں عقل کی کمی ہوتی ہے، جبکہ میں نے علقمہ بن مرثد رحمہ اللہ کو دیکھا، آپ کی ڈاڑھی لمبی تھی اور انتہائی عقل مند تھے۔

(الثقات لاابن حیان ج9 ص 162 وسندہ حسن)

ڈاڑھی کے حوالے سے یہ باتیں بطور محاورہ کہی جاتی تھیں۔ جبکہ شرع میں اس محاورہ کی تائید نہیں، محاورے لوگوں کے منہ کی باتیں ہیں، ان کا قرآن و حدیث اور عقل و فطرت کے موافق ہونا ضروری نہیں۔ اس لئے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اس محاورہ کو دلیل کے ساتھ غلط ثابت کررہے ہیں۔ لہذا یہ کہنا کہ لمبی ڈاڑھی عقل کی کمی کی دلیل ہے، بے دلیل ہے۔

(محقق العصر شیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ