گستاخ صحابہ کا انجام
“دُعِيتُ إلى ميت لِأغسله فلما كشفتُ الثوب عن وجهه إذا بحية قد تطوقت على حلقه فذكر من عظمها قال فخرجتُ ولم أغسله قال ذكروا أنه كان يشتم السلَف”.
امام ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ مجھے ایک میت کو غسل دینے کے لئے بلایا گیا، جب میں نے اس کے چہرے سے کپڑا ہٹایا تو دیکھا کہ گردن پر ایک اچھا خاصا موٹا سانپ لپٹا ہوا ہے، میں اسے غسل دیے بغیر واپس پلٹ آیا، لوگ ذکر کرتے ہیں کہ وہ سلف (صاحبہ کرام رضی اللہ عنہم) کو برا بھلا کہا کرتا تھا۔
[القبور لابن ابی الدنیا: 129، الروح لابن القیم، ص:70]