آیت الکرسی کی فضیلت
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے انہیں یہ بات بتائی، بعد میں نبی کریم ﷺ نے وضاحت فرمائی کہ وہ شیطان تھا، اور اس کی بات کی تصدیق بھی فرمائی:
”جب تم سونے کے لیے اپنے بستر پر جاؤ تو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک محافظ تم پر مقرر کر دیا جائے گا، جو صبح تک تمہاری حفاظت کرتا رہے گا، اور صبح ہونے تک شیطان تمہارے قریب نہیں آ سکے گا“۔
[مفہومِ حدیث —صحیح البخاری:2311]


