درود کی فضیلتیں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت نازل فرمائے گا“۔

[صحیح مسلم:912]

”جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اوراس کی دس غلطیاں معاف کر دی جائیں گی اور اس کے دس درجے بلند کیے جائیں گے“۔

[سنن النسائی:1298]

”جو شخص صبح کے وقت مجھ پر دس مرتبہ اور شام کے وقت دس مرتبہ درود بھیجے، اسے قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہوگی“۔

[صحیح الجامع:6357]

حضرت ابی بن کعبؓ نے عرض کیا: میں آپ پر کتنا درود پڑھا کروں؟ نبی کریمﷺ نے فرمایا:”اگر تم اپنا سارا وقت درود میں لگا دو تو تمہارے غم دور کر دیے جائیں گے اور تمہارے گناہ بخش دیے جائیں گے“۔

[مفہوم حدیث|سنن الترمذی:2457]

”بخیل وہ ہے جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور پھر بھی وہ مجھ پر صلاۃ ( درود ) نہ بھیجے“۔

[سنن الترمذی:3546]

”اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ شخص مجھ پر درود نہ بھیجے“۔

[سنن الترمذی:3545]