شرک نہ کرنا، خواہ جان چلی جائے
ابو درداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے خلیل ﷺ نے مجھے وصیت فرمائی:
”اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا، اگرچہ تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں اور تمہیں جلا دیا جائے۔ اور جان بوجھ کر کوئی فرض نماز نہ چھوڑنا، کیونکہ جس نے اسے جان بوجھ کر چھوڑ دیا، تو وہ اللہ کی ذمہ داری سے نکل گیا۔ اور شراب نہ پینا، کیونکہ بے شک وہ ہر برائی کی کنجی ہے“۔
[سنن ابن ماجة:4034]




