نماز میں بچوں اور ماؤں کی تکلیف کا احساس
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”میں نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہوں، میرا ارادہ یہ ہوتا ہے کہ
نماز لمبی کروں لیکن کسی بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کر دیتا ہوں کہ مجھے اس کی ماں کو تکلیف دینا برا معلوم ہوتا ہے“۔
[صحيح البخاري:868]




