قبریں آخرت کی یاد دلاتی ہیں
شيخ عبد الكريم الخضير حفظه الله فرماتے ہیں:
’’آپ دیکھیں گے کہ بہت سے لوگ حتیٰ کہ طالب علم بھی غفلت میں مبتلا ہیں۔ جب نماز پڑھتے ہیں تو کچھ دھیان ہوتا، اور جب قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں تو کچھ سمجھ نہیں ہوتی… گناہوں نے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے یہاں تک کہ وہ سخت ہو گئے ہیں، اور اب نہ نماز سے فائدہ اٹھاتے ہیں، نہ تلاوت سے اور نہ ذکر سے۔
جب دل ان تینوں مقامات (نماز، تلاوت، ذکر) میں حاضر نہ ہو، تو انسان کو جان لینا چاہیے کہ دروازہ بند ہے!
لہٰذا اسے چاہیے کہ اس دروازے کو کھولنے کی کوشش کرے، اور بار بار قبروں کی زیارت کرے، کیونکہ قبریں آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔‘‘
(شرح المحرر: ٥/ ٤٤)
حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ




