تشہد میں سلام سے پہلے کی مسنون دعا
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: یا رسول اللہ ! مجھےایسی دعا سکھائیے جو میں اپنی نماز میں پڑھاکروں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: یوں کہو:
اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ ، فَاغْفِرْ لِيْ مِنْ عِنْدِكَ مَغْفِرَةً، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ
اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے، اور تیرے سوا کوئی گناہ معاف کرنے والا نہیں۔ پس میرے گناہ اپنے پاس سے بخش دے، بلاشبہ تو ہی بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔
[صحيح البخاري:7387]



