دین میں شکوک و شبہات کا شکار نہ ہوں
{وَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزَّلٌ مِنْ رَبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ} [الأنعام: 114]
’جن لوگوں کو ہم نے کتاب عطا کی ہے، وہ جانتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے برحق ہے، لہذا آپ بھی اس میں ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں’۔
اگر کوئی شک میں مبتلا ہو چکا ہو، تو اہلِ علم سے رابطہ کرے، ارشادِ باری تعالی ہے:
{فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكَ لَقَدْ جَاءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ} [يونس: 94]
’اگر آپ نازل کردہ وحی سے متعلق کسی شک میں ہیں، تو ان سے سوال کرلیں، جو آپ سے پہلے کتاب پڑھتے ہیں۔ اللہ کی طرف سے حق آچکا ہے، لہذا آپ اس میں ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں’۔