پروفیسر عبدالرزاق ساجد حفظہ اللہ کی پی ایچ ڈی کی تکمیل

پنجاب یونیورسٹی لاہور پاکستان کی طرف سے مؤرخہ 20 جنوری 2024 کو 132ویں کانووکیشن میں پی ایچ ڈی ان اسلامک سٹڈیز کی ڈگری سے نوازا گیا۔
میں سب سے پہلے شکر گزار ہوں اپنے خالق و مالک کا جس کے فضلِ خاص سے یہ سب ممکن ہوا۔ الحمد للہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات۔ یا رب لک الحمد کما ینبغی لجلال وجھک و عظیم سلطانک۔ فلک الشکر کلہ دقہ و جلہ۔
پھر اپنے والدین کریمین کا جنہوں نے پہلی بار انگلی پکڑ علم کی راہ پر چلایا۔ اللہ تعالیٰ ان کی قبروں کو منور فرمائے اور ان کے درجات اعلی علیین میں بلند کرے۔
ممنون ہوں اپنی اہلیہ اور بچوں کا جن کی محبتوں ، قربانیوں، خدمتوں، دعاؤں اور بھر پور تعاون سے یہ کام آسان تر ہوتا چلا گیا۔
ممنون ہوں اپنے تمام اعزاء و اقرباء ، بہن بھائیوں، اور ان کی اولادوں کا جن کی کسی بھی طرح سے معاونت اور دعاؤں کا ساتھ رہا۔
پھر میں مشکور ہوں اپنے پہلے سے آخری تمام اساتذہ کرام کا جنہوں نے ہمیں اس قابل بنایا۔
سپیشلی ممنون ہوں اپنے مشفق و مربی استاذ الاساتذہ الشیخ حافظ محمد شریف کا جنکے بار بار اصرار پر ڈاکٹریٹ کیلئے ایڈمیشن کا راستہ اپنایا ۔
پھر مشکور ہوں جامعہ پنجاب کا، ادارہ علوم اسلامیہ کے جملہ منتظمین و اساتذہ کا، جن کے قدم قدم پر تعاون سے یہ سب ممکن ھوا۔
بالخصوص دلی احترام کے لائق اپنے انتہائی مشفق و مھربان استاذ و مربی، سپر وائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی حفظہ اللہ تعالٰی کا دل و جان سے مشکور ہوں جن کی قدم قدم پر رھنمائی، حوصلہ افزائی اور دوا و دعا سے اک ناممکن سفر ممکن و مکمل ہوا۔
مشکور ہوں اپنے جملہ دوست احباب، کلب فیلوز، پروفیسرز اور پرنسپلز صاحبان کا جن کی محبتوں، مشوروں اور معاونت سے یہ مرحلہ مکمل ہوا۔
ممنون ہوں اپنے بہت ہی پیارے بھائی حافظ فاروق اقبال صاحب کا جنہوں نے کمال شفقت سے کمپوزنگ تا بائنڈنگ اپنی محبتوں کے رنگ بکھیرے ۔
ممنون ھوں بھائی پروفیسر ڈاکٹر یاسر فاروق صاحب کی کمال محبتوں کا جو انہوں نے مختلف مرحلوں میں پیش کیں۔
ممنون ھوں بہت ہی مشفق و مھربان پروفیسر ڈاکٹر خالد ظفر اللہ داؤدی صاحب کا جن کے ناصحانہ الفاظ و کلمات ہمت بڑھاتے رہے۔
ممنون ہوں اپنے جملہ دوست احباب کا، اپنے دل و جان سے پیارے کلاس فیلوز کا، اپنے جملہ تلامذہ کا جن کی غائبانہ و مخلصانہ دعاؤں کا قدم قدم پر ساتھ رہا۔
ممنون ہوں اپنے جملہ علمائے کرام کا جنہوں نے دعاؤں کے خزانوں کے منہ کھول دیے۔
ممنون ہوں دنیا بھر سے اپنے تمام چاہنے والوں کا جنہوں نے سوشل میڈیا کے تھرو ، ڈگری ملنے سے قبل ہی دعاؤں اور مبارکباد کے تحفوں کے انبار لگادیے۔
ممنون ہوں بھائی ڈاکٹر سیف اللہ آف گوجرانوالہ کا جن کی ابتدائی کاوشوں سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا۔
انتہائی دلی مشکور ہوں بہت ہی پیارے بھائی پروفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ کا جنہوں علالت کے باوجود اپنے مشوروں اور خصوصی تعاون سے عبائے فضیلت تا کانووکیشن ہال تک کے سفر کو ممکن بنایا۔
مشکور و ممنون ہوں اپنے بھائی قاری احمد حسن ساجد صاحب کا جو محبت بھری ملاقات کیلئے اپنے مصروف ترین شیڈول سے وقت نکال کر حوصلہ افزائی کیلئے گھر تشریف لائے۔
میں اپنے تمام مشفق و مھربان دوست احباب کا یہاں احاطہ تو نہیں کر سکتا ، لیکن دلی دعا گو ھوں کہ اے پروردگار میرے جملہ دوست احباب، اساتذہ کرام ، علماء و مشائخِ عظام سب کو جزائے خیر سے مالا مال فرما ۔
معذرت خواہ ہوں ان تمام احباب سے جنہوں نے کالز، میسجز کے ذریعے نیک تمناؤں اور محبت بھری دعاؤں سے نوازا، مگر میں کال نہ لے پایا یا میسجز کا رپلائی نہیں کر پایا ۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ساجد

یہ بھی پڑھیں: مولانا شفیق الرحمان فرخ رحمہ اللہ