سوال (4213)
بعض لوگ قبروں کے اردگرد سیم اور کلر کی وجہ سے پکا بنا لیتے ہیں، جبکہ اصل قبر کچی رہتی ہے؟ کیا ایسا عمل جائز ہے۔
جواب
یہ یاد رکھیں کہ یہ کلر اور سیم پہلے بھی ہوتا تھا، یہ آندھی، طوفان، سیلاب اور بارشیں وغیرہ پہلے بھی آتی تھی، یہ مٹی پہلے بھی بہ جاتی تھی، مگر ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ قبر کو باؤنڈری وال کردیا جائے، بیچ میں چھوٹے چھوٹے پتھر رکھ لیے جائیں، تمام دلائل کو جمع کر کے صرف اتنی گنجائش ملتی ہے کہ اگر قبر کھل گئی ہے، میت کی توہین اور عدم توقیر کا خطرہ ہے تو اس کو درست کرلیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ